پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز اینڈ جیمز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن نے یہ بھی بتایا کہ 10 گرام سونا اب 2 لاکھ 6 ہزار 790 روپے میں فروخت ہورہا ہے جوکہ 1286 روپے سستا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غیر معیاری نوڈلز کھانے سے 2 بچے جاں بحق
سونے کی قیمت میں یہ کمی عالمی گولڈ مارکیٹ میں کمی کی وجہ سے ہوئی ہے جہاں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کمی سے 2335 ڈالر ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ ایک تولہ سونا 11.66 گرام کے برابر ہے اور مذکورہ قیمت 24 قیراط سونے کی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہو اتھا ۔اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 700 روپے ہوگئی تھی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2058 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد اس کی قیمت
2 لاکھ 8 ہزار 76 روپے ہو گئی تھی ۔

