لاہور کے علاقے مناواں میں نوڈلز کھانے سے 2 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 11 سالہ مریم اور 9 سالہ رافع شامل ہیں۔ ان کی ماں نے بتایا کہ بچوں نے باغبانپورہ بازار سے نوڈلز کے دو پیکٹ خریدے تھے۔ گھر پر نوڈلز تیار کرنے اور کھانے کے بعد دونوں بچے شدید بیمار ہو گئے۔ اہل خانہ کے مطابق بچوں نے نوڈلز کھایا تھا جس کی وجہ سے انہیں قے آنے لگی تھی۔ ان کی بگڑتی ہوئی صحت کی وجہ سے بچوں کو اسپتال لے جایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی 9 مئی کے مزید دو مقدمات میں بری
پولیس کا کہنا ہے کہ 11 سالہ مریم گھر پر ہی انتقال کرگئی جبکہ 9 سالہ رافع اسپتال لے جانے کے بعد دم توڑ گیا۔ حکام بچوں کی اچانک بیماری اور اس کے بعد ہونے والی اموات کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

