اب گیند خود بتائے گی کس کھلاڑی نے ٹچ کیا، نئی ٹیکنالوجی متعارف

اب گیند خود بتائے گی کس کھلاڑی نے ٹچ کیا، نئی ٹیکنالوجی متعارف

فٹبال میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ایک اور مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، جہاں اب میچ میں استعمال ہونے والی گیند بھی اہم ڈیٹا فراہم کرے گی۔ ایڈیڈاس نےکائنیکسون کے اشتراک سے نئی ٹرائی اونڈا میچ بال متعارف کرائی ہے، جس میں جدید سینسرز نصب کیے گئے ہیں۔

اس اسمارٹ گیند میں موجود سینسرز کھیل کے دوران گیند کی حرکت اور اس سے ہونے والے ہر ٹچ کومیں ریکارڈ کرتے ہیں۔ یہ معلومات اتنی باریک بینی سے جمع کی جاتی ہیں کہ وہ ایسے لمحات بھی ریکارڈ کر سکتی ہیں جنہیں عام کیمرے تیز رفتار کھیل کے دوران واضح طور پر نہیں پکڑ پاتے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا حسینی سسپنشن برج، دنیا کے خطرناک ترین پلوں میں کیوں شمار ؟

حاصل ہونے والا ڈیٹا فیفا کے سیمی آٹومیٹڈ آف سائیڈ سسٹم کا حصہ بنتا ہے، جہاں گیند کی معلومات، کھلاڑیوں کی پوزیشن اور مصنوعی ذہانت  کو یکجا کرکے ویڈیو اسسٹنٹ ریفری کو زیادہ تیز اور درست فیصلے کرنے میں مدد دی جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے آف سائیڈ اور دیگر متنازع فیصلوں میں انسانی غلطی کے امکانات کم ہوں گے، جبکہ ریفریز کو مختصر وقت میں زیادہ درست نتائج حاصل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :دنیا کا مہنگا ترین خط، قیمت 14 ارب 20 کروڑ روپےسے بھی زیادہ

اسمارٹ میچ بال صرف ریفری کے فیصلوں تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اس سے حاصل ہونے والا ڈیٹا کوچز، تجزیہ کاروں اور ٹیموں کو کھلاڑیوں کی کارکردگی، گیند کی رفتار اور کھیل کے مختلف پہلوؤں کا مزید گہرائی سے تجزیہ کرنے میں بھی مدد دے گا۔

یہ پیش رفت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ جدید فٹبال میں اب صرف کھلاڑی ہی نہیں بلکہ میچ کا سامان بھی کھیل کے تجزیے اور فیصلوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

editor

Related Articles