بلی آخر کار تھیلے سے باہر آہی گئی ،آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے سرغنہ اور شرپسند سردار امان نےاحتجاج ناکام ہونے پر بھارت سے مدد مانگ لی ہے ۔
احتجاج کے دوران پرپسندوں سے خطاب کے دوران سردار امان نے بے بنیاد اور جھوٹا دعویٰ کیا کہ خوراک کی فراہمی معطل ہے، جس کے باعث غذائی قلت پیدا ہو گئی ہے شرپسند سردار امان نے بھارت کے زیرِ انتظام جموں کے علاقوں پونچھ، مینڈھر، راجوری اور ڈوڈہ کے عوام سے مدد کی اپیل کی۔
مظاہرے کے 26 ویں روز سردار امان نے پاکستان اور پاکستان کے اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کیےہیں ،امان نے بھارت کے زیر انتظام علاقوں پونچھ، مینڈھر، راجوری اور ڈوڈہ کے عوام سے کہا کہ ہمیں بھارت اور جموں کے عوام کی مدد کی ضرورت ہے،امان نے اپنے لوگوں کو تشدد پر اکساتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت عوام کے مطالبات کا جواب ہمارے مطابق نہیں دیتی ہے تو پھر عوام کے پاس دیگر راستے بھی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :بی بی سی کی یکطرفہ اور گمراہ کن رپورٹنگ، آزاد کشمیر حکومت نے حقائق سامنے رکھ دئیے
سردار امان کے تمام دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ہیں کیونکہ23 جون کو چیف سیکر ٹری آزاد کشمیر اور انسپکٹر جنرل پولیس کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بھی ایسے دعوؤں کو مسترد کیا گیا تھا۔
حکام نے کہا تھا کہ بعض مقامات پر کالعدم ایکشن کمیٹی کے احتجاجی عناصر نے آزاد کشمیر آنے والے سامان سے لدے ٹرکوں کو روکنے اور لوٹنے کی کوشش کی، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں اور سامان کو محفوظ بنایا۔
حکام کا کہنا تھا کہ تمام اہم شاہراہیں مختلف اقسام کی ٹریفک کے لیے کھلی رہیں اور اشیائے ضروریہ کی ترسیل جاری ہے، پولیس یا انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو خوراک، ادویات یا ایندھن ضائع کرنے پر مجبور کرنے کے دعوے حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے جبکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسند گاڑیاں لوٹتے ہیں۔
🚨 Protesters in Pakistan-occupied Jammu Kashmir (PoJK) appeal to India and people of Jammu for help over a three-week halt in food supplies; thousands express support for reunification with India.
On the 26th day of protests in Pakistan-occupied Kashmir (PoK), one of the… pic.twitter.com/MuSVdBNDlg
— Shivank Mishra (@shivank_8mishra) July 5, 2026

