بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کو اڈیالہ جیل میں خوشخبری مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا اور ان کو اپنے دونوں بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت مل گئی ہے ۔ عدالت نے ان کی استدعا منظور کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ اب وہ اپنے بیٹوں سے بلا روک ٹوک ٹیلیفونک بات چیت کر سکتے ہیں ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا یا۔
مزید پڑھیں:خاور مانیکا پر حملہ ،پی ٹی آئی قانونی ٹیم نے من گھڑت ایف آئی آر مسترد کردی
عدالت کی جانب سے جیل حکام کو حکم دیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خون کے نمونے پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی جانب سے ان کے معالج ڈاکٹر فیصل کی موجودگی میں لیے جائیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا مقدمہ فاضل عدالت میں نہیں لہٰذا ہفتہ وار ملاقات کروانے سے متعلق درخواست متعلقہ عدالت میں دائر کی جائے۔