قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم كاكہنا ہے کہ سیریز میں شكست کا افسوس ہے،ورلڈ کپ بالکل مختلف گیم ہے اس میں بہتر نتائج دیں گے۔
لندن میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ سیریز جیت کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بلند حوصلوں کے ساتھ جانے کی ضرورت تھی، بلاشبہ مڈل اوورز میں بلے بازوں نے ذمہ داری سے بیٹنگ نہیں کی اور وکٹیں گنوائیں، یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے بڑا اسکور نہیں کرسکے۔
قومی كپتان نے کہا کہ بالرز نے بھی اچھی باؤلنگ نہیں کی اور زیادہ رنز دیے، اعظم خان سمیت تمام کا انتخاب میرٹ پر ہوا، شکست کے بعد سوالات اٹھتے ہیں۔
قومی ٹیم کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست، سیریز انگلینڈ کے نام
انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو ماڈرن کرکٹ کھیلنی پڑے گی، جیت کے لیے اسٹرائیک ریٹ بھی بڑھانا ہوگا۔
ایک سوال پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکا کی کنڈیشنز سے واقف نہیں لیکن ویسٹ انڈیز کی کنڈیشنز سے بخوبی آگاہ ہیں، تمام کھلاڑیوں کو اپنے رول کا پتا ہے ورلڈ کپ میں تمام کھلاڑیوں کو ذمہ داری لینا ہوگی۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ فتوحات کے سفر پر دوبارہ گامزن ہونے کے لیے ماڈرن کرکٹ کھیلنی ہوگی۔

