صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس افسروں و اہلکاروں ک سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی گئی۔
ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے جاری کیے گئے حکمنامے میں کہا گیا کہ پولیس اہلکار سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر نہیں کریں گے چاہے ویڈیو کا تعلق کسی گرفتاری یا برآمدگی سے ہی کیوں نہ ہو۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ ٹک ٹاک ویڈیوز سے پولیس کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
اس سے پہلے خیبرپختونخوا اسمبلی میں پولیس افسران کی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر تنقید کی گئی تھی۔