پاک فضائیہ نے ہندوستانی ایئر فورس کے جہاز کو ہوا میں ہی جام کر دیا، سینئر صحافی منصور علی خان نے سب سے بڑی خبر دے دی

پاک فضائیہ نے ہندوستانی ایئر فورس کے جہاز کو ہوا میں ہی جام کر دیا، سینئر صحافی منصور علی خان نے سب سے بڑی خبر دے دی

سینئر صحافی منصور علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ 30 اپریل کی رات پاک فضائیہ نے ہندوستانی ائیر فورس کے لڑاکا طیاروں کو ہوا میں ہی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جام کر دیا تھا جس کی وجہ سے وہ بنا کسی فائر کے واپس جانے پر مجبور ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی منصور علی خان نے دعوٰی کیا ہے کہ 30 اپریل کی رات جب وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت آئیندہ 24-36 گھنٹوں میں پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے۔ اس حوالے سے منصور علی خان نے کہا کہ مستند زرائع کے مطابق چندی گڑھ کے قریب سے بھارتی چار رافیل طیاروں نے اڑان بھری اور ان طیاروں کی اڑان کیساتھ ہی پاک فضائیہ کے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ریڈارز سے انہیں ٹریس کر لیا تھا اور ان رافیل طیاروں کو کنٹین کرنے کے لیے پاکستان ائیر فورس کے جہاز اڑے۔

ان بھارتی رافیل طیاروں کے واپس جانے کے حوالے منصور علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ جب یہ طیارے بھارتی سرحد کیساتھ فضا میں اڑ رہے تھے تو پاکستانئی سی ون تھرٹی بھی پاکستانی فائٹر جیٹس کو سپورٹ دینے کے لیے فضا میں موجود تھا۔
دوسری جانب بھارت کے چار رافیل طیاروں کیساتھ فضا میں ایک اسٹاک پلین بھی موجود تھا جو ٹروپس کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لیجانے کے لیئے استعمال کیا جاتا ہے۔ منصور علی خان کے مطابق پاکستان کے سی ون تھرٹی جہاز نے بھارت کے اس اسٹاک پلین کو دو سے تین منٹس کے لیئے فضا میں جام کر دیا۔

اور ان دو سے تین منٹس کے درمیان انکا اپنے کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا اور اسکا آس پاس دیگر بھارتی جہازوں سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ اور اس وقت کے دوران اس جہاز کے اندر ریڈار سسٹم نے آپریٹ کرنا چھوڑ دیا اور اس صورتحال کو جب فضا میں موجود رافیل طیاروں نے دیکھا تو انہوں نے فوری طور پر کسی بھی قسم کا کوئی فائر کرنے کی بجائے واپس جانے کا فیصلہ کیا۔
کیونکہ ایسا ہی کچھ ابھینندن کے ساتھ بھی پاکستان میں اس سے قبل ہو چکا ہے۔

اور اس وقت اس کے جہاز کو بھی اسی طرح جام کیا گیا تھا اور اس وقت سے بھارتی فضائیہ کے اوسان خطا ہو ئے ہوئے ہیں کہ پاکستان کا جیمر سسٹم بہت مضوط ہے۔ کیونکہ اگر رافیل پلین کا نقصان ہو جاتا تو انڈیا ائیر فورس کا بہت بڑا نقصان ہونا تھا۔ منصور علی خان نے کہا گزشتہ دو دن قبل رات کے اندھیرے میں یہ سب ہوا جس کی وجہ سے بھارتی فضائیہ کے رافیل طیارے خاموشی سے واپس چلے گئے۔

editor

Related Articles