اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کو تلاش کرلیا

اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کو تلاش کرلیا

اسلام آباد پولیس نے 4 گھنٹوں میں کیمروں اور سیلولر ٹیکنالوجی کی مدد سے ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کو تلاش کر لیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق 4 گھنٹوں میں پولیس نے ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کو ٹریس کرلیا۔اسلام آباد پولیس کی 7ٹیمیں سیف سٹی کیمروں اور سیلولر ٹیکنالوجی کی مدد سے اس پر کام کر رہی تھیں۔اسلام آباد پولیس نے خاتون کو ان کے شوہر کے ہمراہ گھر روانہ کردیا۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کا سراہا اور شاباش دی۔

 

مزید پڑھیں: ویتنام کے سفیر کی اہلیہ اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئیں

 

اس سے قبل وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ویت نام کے سفیر کی اہلیہ کے لاپتہ ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےآئی جی اسلام آباد پولیس سے رابطہ کرکے غیر ملکی خاتون کو جلد از جلد تلاش کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ جبکہ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی ، ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کے ہمراہ ویتنام کے سفیر کی رہائشگاہ پہنچے تھے اور خاتون کی بازیابی کی یقین دہانی کروائی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *