گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش کی پیشنگوئی

گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے گرمی سے بے حال شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنادی۔  گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ تاہم گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوامیں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔ تاہم شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہارمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش/ بونداباندی ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):بلوچستان: بارکھان 06، گلگت بلتستان: اسکردو 04، بگروٹ، استور 03، گلگت 01، پنجاب: مری میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت، سبی48، جیکب آباد، لسبیلہ، اوکاڑہ، پسنی47، بھکر، خیرپور، نورپور تھل، قصور، ڈی آئی خان، فیصل آباد، گوجرنوالہ، جھنگ، منڈی بہاؤلدین، موہنجوداڑواور سرگودھا میں 46 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم نےغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کاحکم دے دیا

آندھی/ جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *