9و یں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے پہلے میچ میں امریکہ نے کینیڈا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
امریکہ میں ہونے والا 9و یں ٹی ٹوئنٹی کا پہلا میچ امریکہ اور کینیڈا کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق 5:30منٹ پر کھیلا جائے گا۔
کینیڈا (پلیئنگ الیون)
آرون جانسن، نونیت دھالیوال، پرگٹ سنگھ، نکولس کرٹن، شریاس مووا (وکٹ کیپر)، دلپریت سنگھ، سعد بن ظفر (کپتان)، نکھل دتہ، ڈلن ہیلیگر، کلیم ثنا، جیریمی گورڈن
یو ایس اے (پلیئنگ الیون)
اسٹیون ٹیلر، مونانک پٹیل (وکٹ کیپر، کپتان)، اینڈریز گوس، آرون جونز، نتیش کمار، کوری اینڈرسن، ہرمیت سنگھ، شیڈلی وین شالکوک، جسدیپ سنگھ، علی خان، سوربھ نیتراولکر
ٹاس کے موقع پر امریکی کپتان کا کہنا تھا کہ وکٹ تازہ لگ رہی ہے۔ ہمارے پاس ہدف کو ذہن میں رکھتے ہوئے مزید وضاحت ہوگی۔ ہم نے پچھلے پانچ سالوں میں بہت قربانیاں دی ہیں۔ امید ہے ہماری 5 سالوں کی محنت رنگ لائے گی۔
کینیڈین کپتان کا کہنا تھا کہ سطح بہت اچھی ہے۔ پہلے بیٹنگ میں کوئی اعتراض نہیں۔ یہ ہمارے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ تمام لڑکے بہت پرجوش ہیں۔ جیت کے ساتھ مہم کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔
آئی سی سی ورلڈکپ 2024جو امریکہ اورویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔پہلا میچ امریکہ اور کینیڈاکے درمیان ڈیلس کھیلا جا رہا ہے جو پاکستان کے وقت کے مطابق صبح پانچ بج کر تیس منٹ پر شروع ہو گا ۔
پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ چھ جون کو امریکہ کیخلاف ڈیلس میں کھیلے گی اور جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج میچ 9جون کو امریکہ کے شہر نیو یارک میں پاکستا نی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ میں 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ہیں جس میں 9 وینیوز پر مجموعی طور پر 55 میچز کھیلے جائیں گے۔