بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے اور ایگزیٹ پول میں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) واضح برتری کی دعو ے دارہے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کا بتا نا ہے کہ لوک سبھا کے انتخابات کے آخری مرحلے میں بھارت کی 8 ریاستوں میں 57 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل تقریباً پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے ۔ ووٹنگ کے دوران ووٹر ز کا ٹرن آؤٹ 49 فیصد رہا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ووٹوں کی گنتی کا عمل اور حتمی سرکاری نتائج کا اعلان 4 جون کو کیے جانے کا امکان ہے ۔ ایگزٹ پول میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کی واضح برتری کا قوی امکان ہے اور یہ امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس 359 نشستوں کے ساتھ واضح برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی ۔ جس کے بعد بی جے پی کی جانب سے نریندر ا مودی وزیر اعظم کے لیے مضبوط امیدوار ہوں گے اوربھارتیہ جنتا پارٹی مودی کو اپنا وزیراعظم باآسانی بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔
مصدقہ ذرائع کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے وزیر اعظم کے امیدوار صرف مودی ہی ہیں اور ایسی صورت میں وہ لگا تار تیسری بار ریکارڈ بنائیں گے اور بھارت کے وزیراعظم منتخب ہوں گے ۔ سرویز ایجنسی اور بھارتی میڈیا کی طرف سے جاری ایگزٹ پولز کے مطابق اپوزیشن الائنس لوک سبھا میں 154 نشستیں حاصل کرسکتی ہے جب کہ حکومت میں آنے کے لیے اس کو لوک سبھا میں 272 نشستیں لینا ہوں گی۔ ایگزٹ پول کے مطابق بھارت کی کئی ریاستوں میں بی جے پی اور اتحادی جماعتیں واضح برتری کے ساتھ آگے ہیں تاہم حتمی اعلان چار جون کو متوقع ہے ۔ایگزٹ پولز میں بھاری اکثریت ملنے پر نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر ووٹرز کا شکریہ ادا کیا ۔مودی وزیر اعظم بن گئے تو جواہر لال نہرو کے بعد مسلسل تین بار عہدہ سنبھالنے والے دوسرے بھارتی رہنما ہوں گے۔