ٹک ٹاک صارفین کے لیے بڑی اپ ڈیٹ لانے والا ہے جس کے بعد وہ اپنے دوستوں اور کمیونٹیز کے ساتھ نہ صرف ویڈیوز بلکہ وائس اور تصویری پیغامات بھی شیئر کر سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچرز صارفین کے لیے ڈائریکٹ میسجز کے تجربے کو مزید دلچسپ اور متحرک بنانے کے لیے متعارف کرائے جا رہے ہیں۔
یہ فیچرز صرف ان صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے جو پہلے سے ڈائریکٹ میسجز استعمال کر سکتے ہیں اور جن کی عمر 16 سال یا اس سے زیادہ ہو۔
ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ یہ تبدیلیاں آئندہ چند ہفتوں میں مرحلہ وار نافذ کی جائیں گی،کمپنی کا مقصد پلیٹ فارم کو نہ صرف شارٹ ویڈیو شیئرنگ کے لیے بلکہ ایک مربوط سوشل اسپیس کے طور پر بھی مضبوط بنانا ہے، جہاں صارفین اپنے دوستوں اور کمیونٹیز کے ساتھ مزید براہِ راست رابطہ قائم کر سکیں۔