سویڈن میں ایک انقلابی نئی سولر شیٹ تیار کی گئی ہے، جو کسی بھی روشنی کے ذریعہ سے بجلی پیدا کر سکتی ہے، جس میں انڈور لائٹنگ، چاند کی روشنی اور یہاں تک کہ موم بتی کی روشنی بھی شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ سولر شیٹ ایک فیکٹری’’ایگزیگر ‘‘تیار کر رہی ہے، کمپنی کے بانی جیووانی فیلی کے مطابق یہ ہر وقت ابر آلود رہنے والے موسم کے لحاظ سے سولر پینلز کا متبادل تلاش کرنے پر کام کر رہے تھے اور بالآخر وہ یہ اِن ڈور سولر شیٹ بنانے میں کامیاب ہو گئے، جو کسی بھی طرح کی روشنی سے بجلی بنا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا صرف 7 ہزار روپےمیں پورا سولر سسٹم دینے کا اعلان
شمسی شیٹ اسٹاک ہوم میں ایک فیکٹری میں تیار کی جاتی ہے اور ہر 6 سیکنڈ میں ہزاروں یورو کی بجلی پیدا کر سکتی ہے. یہ جدت قابل تجدید توانائی میں ایک اہم پیش رفت ہے اور روایتی شمسی پینل کی جگہ لے سکتی ہے۔