گورنر ہاؤس میں بیٹھ کر پی ٹی آئی کو بے نقاب کرونگا، فیصل کنڈی

گورنر ہاؤس میں بیٹھ کر پی ٹی آئی کو بے نقاب کرونگا، فیصل کنڈی

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانےکی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تعلیم کا براحال ہے، گورنر ہاؤس میں بیٹھ کر پاکستان تحریک انصاف کو بے نقاب کروں گا۔ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی خامیوں کو عوام کے سامنے لاؤں گا ۔ حکومت کا کام ہوتا ہے کہ طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرے تاکہ وہ مستقبل میں ملک کے لیے مفید ثابت ہو سکیں ۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو اپنا ضلع نہیں سنبھال سکے ملک کو سنبھالنا ان کے بس کی بات نہیں ہے ۔ جب سے میں گورنر خیبر پختونخوا بناہو ں۔

مزید پڑھیں:خیبر پختونخواکے وزیر خوراک کو معطل شدہ افسر کی جانب سے دھمکی آمیز کالز

انکے ذہن میں ایک ہی سوال گردش کر رہا ہے کہ شاہد صوبے میں گورنر راج لگنے والا ہے حالانکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف نے کے پی کے میں نوجوانوں پر سیاست کی ۔ ان کا تقریب میں خطاب کے دوران مزید کہنا تھا کہ صوبے میں آج تک کھیلوں کی کوئی سرگرمیاں نہیں ہوئیں، خیبرپختونخوا کا گورنرہاؤس ہر شخص، ہر پارٹی کے لئے ہمہ وقت کھلا ہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے شرکاءسے کہا کہ کہ آپ آئیں اور دیکھیں صوبے میں ایک سال میں کیا ہوتا رہا ہے، ان سیاسی یتیموں کو سیاسی شہید نہیں بننے دوں گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *