ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےتیسرے میچ میں نمیبیا نے عمان کو 10 رنز سے ہرادیا ۔
میچ برابر ہوگیا تو فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی میں شامل دونوں ٹیمیں برج ٹاؤن میں مدمقابل ہوئیں، جہاں نمیبیا نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عمان کی ٹیم نے 19.4 اوورز میں 109 رنز اسکور کیے اور نمیبیا کو 110 رنز کا ہدف دیا۔ اننگز کی پہلی گیند پر عمان کے اوپننگ بیٹر کیشپ پرجاپتی ٹرمپلمین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین روانہ ہوگئے تھے جبکہ ٹرمپلمین نے اپنی پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر عمان کے کپتان عاقب الیاس کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی۔
عمان کی جانب سے خالد کیل39 گیندوں پر 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ ذیشان مقصود 20 گیندوں پر 22 رنز اور ایان خان 21 گیندوں پر 15 رنز اسکور کر پائے۔عمانی بلے باز کلیم اللہ نے 9 گیندوں پر 11 رنز اسکور کیے جبکہ کوئی اور بیٹر ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا