معین علی نے بابر اعظم کی جگہ فخر زمان کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا مشورہ دیدیا

معین علی نے بابر اعظم کی جگہ فخر زمان کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا مشورہ دیدیا

سابق انگلش کرکٹر معین علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت اہم مقابلے سے قبل پاکستان ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے معین علی نے بھارت کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سوریا کمار یادیو سے پاکستان کو سب سے زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت پر زور دیا ، ان کا کہنا تھا کہ سوریہ کمار یادیو کسی بھی وقت میچ کا نقشہ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

معین علی نے بھارتی باؤلنگ اٹیک کا ذکر کرتے ہوئے فاسٹ بولر بھمرا اور اسپنر کلدیپ یادیو کو بھی پاکستان کے لیے خطرناک قرار دیا ، ان کا کہنا تھا کہ بمراہ اور کلدیپ یادیو کسی بھی کنڈیشن میں میچ ونر ثابت ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی 20 ورلڈکپ : پاک بھارت میچ سے قبل بابر اعظم کا اہم بیان سامنے آگیا

سابق انگلش کرکٹر نے کہا  کہ عام طور پر پریماداسا اسٹیڈیم کی وکٹ اسپنرز کو مدد فراہم کرتی ہے، تاہم وہ توقع کرتے ہیں کہ اس بڑے میچ کے لیے متوازن پچ تیار کی جائے گی تاکہ دونوں ٹیمیں اپنا فطری کھیل پیش کر سکیں اور مقابلہ سنسنی خیز بنے۔

پاکستانی ٹیم کے کمبینیشن پر بات کرتے ہوئے معین علی نے مشورہ دیا کہ فخر زمان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جائے، حتیٰ کہ بابر اعظم کی جگہ انہیں موقع دیا جائے۔

ان کاکہنا تھا  کہ شاہین آفریدی اور خواجہ نافع کو بھی ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے، جبکہ وکٹ کیپنگ کے شعبے میں بھی تبدیلی پر غور کیا جا سکتا ہے تاکہ ٹیم کا توازن بہتر بنایا جا سکے۔

معین علی نے مزید کہا کہ  فخر زمان جارحانہ انداز میں کھیل کر بھارت کے مضبوط بولنگ اٹیک کا بھرپور مقابلہ کر سکتے ہیں اور پاکستان کو بہتر آغاز فراہم کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب پاک بھارت مقابلے کیلئے پوری دنیا کی نظریں اس وقت کولمبو پر ہیں جہاں آر پریماداسا سٹیڈیم کی تمام پینتیس ہزار نشستیں میچ سے پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں۔

editor

Related Articles