ملکی قرضوں میں4 ہزار 622 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ

ملکی قرضوں میں4 ہزار 622 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ

پاکستان کے مقامی قرضوں میں 4 ہزار 622 ارب روپے کا اضافہ ہونا ایک بر ی خبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق مارچ تک مقامی قر ضے بڑھ کر 43 ہزار 432 ارب روپے تک کی سطح پر پہنچ گئے جو ایک بہت بڑی رقم ہے۔ اس اضافے سے ملک پر قرضوں کا بوجھ بھی بڑھ کر 61 ہزار ارب روپے سے تجاوزکر گیا ہے ، ملک پر قرضوں کا بوجھ بڑھنا ناقص معاشی حکمت عملی کا نتیجہ ہے ، رواں مالی سال کے شروع تک پاکستان پر مقامی قرضوں کا حجم 38 ہزار 809 ارب روپے تھا۔

مزید پڑھیں:بجلی صارفین کو ملنے والی بڑی سہولت ختم

رواں مالی سال کے دوران بیرونی قرضے 89 ارب روپے کم ہوکر 21ہزار 941 ارب روپے ہو گئے، حکومت کے ذمے بیرونی واجبات 6 فیصد بڑھ کر 3ہزار 284 ارب روپے تک پہنچ گئے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کی ڈیل سے مقامی اور بیرونی قرضوں میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *