پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل نعیم پنجھوتہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دو مقدمات میں بری ہو چکے ہیں اور پراسکیوشن اب ناکام ہو رہی ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے معاملے میں عدالت کے ریمارکس بہت اہم ہیں اور اگر کسی پارٹی کو انتخابی نشان نہیں ملتا ہے تو اسے پارٹی نہیں مانا جاسکتا۔ پنجھوتہ نے انوار الحق کاکڑ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مخصوص نشستیں کسی جماعت سے چھین کر دوسری پارٹی کو نہیں دی جا سکتیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ پی ٹی آئی کی نشستیں چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن کامیاب نہیں ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر نشستیں چھین لی گئیں تو دنیا کا کوئی قانون اسے قبول نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مراد سعید کب منظر عام پر آئیں گے؟ پی ٹی آئی رہنما کا اہم انکشاف
پی ٹی آئی کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ عمران خان دو مقدمات میں بری ہوچکے ہیں اور پراسکیوشن ناکام ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خان کو سزا دینے کے لئے انکی کوششیں کامیاب نہیں ہو رہی ہیں ، اور سچائی موجود ہے۔