پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں نے مراد سعید کو منظر عام پر لانے کے لئے کوشش تیز کر دی
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے مراد سعید کو منظر عام پر لانے کی کوششیں تیز کر دیں ہیں ۔ متعدد اراکین اسمبلی کے مطابق صوبائی حکومت کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے ۔ خیبر پختونخوا پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اختر خان نے کہا ہے کہ لوگوں نے ہمیں عمران خان کے نام پر ووٹ دیا تھا ، لیکن جو ہوا وہ سب کے سامنے ہے ۔ اس وقت ہماری نظریں عمران خان کے دو تین کیسز پر لگی ہیں ، انشااللہ بہت جلد بانی پی ٹی آئی عوام میں ہونگے ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی معیشت بہتری کی طرف گامزن ، افراط زر میں کمی، روپیہ مستحکم اور سرمایہ کاری میں اضافہ
انہوں نے کہا کہ ہم سب آواز تو اٹھا رہے ہیں لیکن ہم بانی پی ٹی آئی کی طرف ڈائریکشن کے منتظر ہیں جو حکم جیل سے ہوتا ہے ہم اس پر عمل کرتے ہیں ۔ اگر خان صاحب کی طرف سے آج بھی میسج آتا ہے ہم اس پر عمل کریں گے ۔ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم انشاءاللہ جلسہ کریں گے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ انکامراد سعید کے حوالے سے کہنا تھا کہ کچھ چیزیں ہیں جو ہم ابھی سامنے نہیں لانا چاہتے ، ہم عدالتی فیصلوں کی طرف دیکھ رہے ہیں جیسے ہی بہتری آئے گی تو مراد سعید نکلیں اور عوام میں جائیں اور الیکشن بھی لڑیں گے لیکن اس کیلئے ہمیں تھوڑا سا اور انتظار کرنا ہو گا ۔

