عمران خان جلد جیل سے باہر نہیں آسکتے، اعتزاز احسن

عمران خان جلد جیل سے باہر نہیں آسکتے، اعتزاز احسن

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزائیں سائفر کیس میں معطل ہونے کے بعد سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا اہم بیان آگیا۔

سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جلدی جیل سے باہر آتا نہیں دیکھ رہا، انہوں نے اپنی لیے خود رکاوٹیں کھڑی کی ہوئی ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو نرم مزاج ہونا چاہئے، یہ نہیں کہ اس سے بات نہیں کرنی ، اُس سے بات نہیں کرنی ، یہ چیز عمران خان کو نقصان پہنچا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بات ہر ایک سے کرو لیکن مانو کسی کی بھی نا،عمران خان نے کافی سخت پالیسی بنا لی ہے۔عمران خان کو اس لیے جلدی جیل سے باہر آتا نہیں دیکھ رہا کیونکہ انہوں نے اپنے لیے خود رکاوٹیں کھڑی کی ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں: سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا گیا

 

سینئر قانون دان کے کہنا تھا کہ یہ ججز پاکستان تحریک انصاف کے نہیں ہیں۔ یہ ججز یا تو آزاد ہیں یا حکومت کیساتھ ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو آصف زرداری سے ملاقات کرنی چاہئے ، ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت آصف زرداری ، عمران خان کیلئے بہت سارے دروازے کھول سکتے ہیں۔ جبکہ عمران خان کے معاملہ ہے کہ ہم نے چوروں سے نہیں ملنا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *