محکمہ موسمیات نے گرمی سے بے حال پاکستانیوں کو بارشوں کی نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں کل سے ہفتے کے روز تک آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ کمزور مغربی ہوائیں منگل کی شام کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہےجو اگلے تین دنوں تک برقرار رہ سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں: ذوالحج کا چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی
دوسری جانب پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو گرد آلود ہوائیں/ آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت۔رواںہفتےکے دوران گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔کسان اپنی فصلوں کو پانی دینے کے معمولات اور خصوصا گندم کی کٹائی کے علاقوں میں موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔تیز ہواؤں کی صورت میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سائن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہیں۔ حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچانے کی ہدایات دی گئیں۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اور سڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیںاورسیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیا جائے۔

