پاکستان ریلوے کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان ریلوے کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان ریلوے کی آمدنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ترجمان ریلوے نے نجکاری کی خبروں کی تردید کر دی۔

ترجمان پاکستان ریلوے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کی نجکاری نہیں کی جارہی، وزارت ریلوے سے سی ای او ریلوے کو نجکاری سے متعلق کوئی مراسلہ نہیں لکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کی آمدن اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، اس سال 85ارب روپے سے زیادہ ریونیو حاصل کریں گے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ریلوے میں سرمایہ کاری لانے کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ انہوں نے بعض منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

دوسری جانب پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا، 14، 15 اور 16 جون کو عید اسپیشل ٹرینز کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا۔پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ پر 3 اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ترجمان ریلوے کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 14 جون کو شام 6 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہو گی۔دوسری اسپیشل ٹرین 15 جون کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے براستہ لاہور راولپنڈی جائے گی جبکہ تیسری ٹرین 16 جون کو رات 9 بجے کراچی سے ملتان اور ساہیوال سے ہوتے ہوئے لاہور پہنچے گی۔دوسری جانب ریلوے انتظامیہ نے عید اسپیشل ٹرینوں حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *