عمران خان آگے بڑ ھنے کیلئےسیاستدانوں سے مذاکرات کریں، رانا ثناء

عمران خان آگے بڑ ھنے کیلئےسیاستدانوں سے مذاکرات کریں، رانا ثناء

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی نے سیاست میں آگے بڑھنا ہے تو سیاست دانوں سے مذاکرات کرناپڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور و سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نےمشورہ دئیے ہوئے کہا کہ میری رائے کے مطابق سیاست میں آگے بڑ ھنے کے لئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پاس مذاکرات کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن نہیں ہے ، میری اسیسمنٹ یہ کہتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کبھی بھی مذاکرات کرنے کے لیے راضی نہیں ہو گی ۔ اداروں نے تو مداخلت بند کر دی اب جھگڑا کس بات کا ہے؟۔ ملک میں سیاست توسیاست دانوں نے کرنی ہے۔

مزید پڑھیں:علی امین گنڈا پور کی وفاقی حکومت کو بڑی دھمکی

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہناتھا کہ سائفر کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے جرم سر زد کیا، وہ قصوروار ہیں، بانی پی ٹی آئی نے دنیا کے سامنے سائفر کے مواد کو ڈسکس کیا، کیس کے صحیح ہونے میں کوئی شک نہیں ، کسی چیزکا سیاسی طور پر فائدہ یا نقصان علیحدہ چیز ہے، کیس کے میرٹ سیاسی نہیں ہوتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کیس کے ٹرائل میں کوئی بے ضابطگی یا جلد بازی ہوئی تو ریمانڈ ہونا چا ہیے تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *