تیل اور گیس کی یومیہ پیداوار میں اضافہ ریکارڈ

تیل اور گیس کی یومیہ پیداوار میں اضافہ ریکارڈ

او جی ڈی سی ایل نے اعلان کیا ہے کہ وہ تیل اورگیس کی مقامی پیداوار بڑھانے جا رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) نے اپنے اعلامیے میں بتا یا ہے کہ وہ کوہاٹ میں چندا کنواں نمبر 7 سے تیل وگیس کی پیداوار شروع کر رہے ہیں، جس سے روزانہ 305 بیرل تیل کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے ۔ ترجمان کمپنی کابتا نا ہے کہ نئے کنوئیں سے 2.5 ملین کیوبک فٹ یومیہ گیس کی پیداوار حاصل ہورہی ہے جس سے سوئی ناردرن کے نیٹ ورک میں شامل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی معیشت بہتری کی طرف گامزن ، افراط زر میں کمی، روپیہ مستحکم اور سرمایہ کاری میں اضافہ

ترجمان کا دعویٰ ہے کہ تیل اورگیس کی اس پیداوار سے ملکی امپورٹ بل میں 22.57 ملین ڈالر سالانہ کی بچت ہو گی۔ اس کے علاوہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے ضلع حیدر آباد میں واقع کنر کنواں نمبر 8 کی کامیاب بحالی کا بھی اعلان کر دیا جس کے بعد اس کنویں سے 540 بیرل یومیہ خام تیل کی پیداوار کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس کنوئیں سے ہونے والی اضافی پیداوار سے 15.949 ملین امریکی ڈالر کی سالانہ بچت ہو گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *