ذوالحج کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عید الاضحیٰ 17 جون پیر کو ہوگی

ذوالحج کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عید الاضحیٰ 17 جون پیر کو ہوگی

  پشاور، دادو، سکردوسمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ذو الحج کا چاند نظر آگیا ۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت کراچی میں ہوا جس میں اراکین سمیت معاونت کے لیے سپارکو نمائندے اور چیف میٹ آفیسر سردار سرفراز بھی شریک ہوئے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے، چاند نظر آنے کے بعد ملک میں یکم ذو الحج 8 جون اور 10 ذی الحج یعنی عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔

لاہور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف بلڈنگ میں جبکہ پشاور، اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے پنجاب کے کسی بھی شہر سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

پشاور میں ذوالحج کاچاند دیکھنے کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں ہوا، جس کی صدارت ڈاکٹر حافظ عبدالغفور نے کی، زونل کمیٹی اجلاس میں 5 ممبران شریک ہوئے۔

کمیٹی ممبران میں مولانا عبدالبصیر،مولانا محمد علی شاہ مولانا عتیق اللہ اور مولانا عابد شاکری شامل تھے۔

زونل کمیٹیوں نے روایت کے مطابق چاند کی شہادت موصول ہونے سے متعلق رپورٹ مرکزی کمیٹی کو ارسال کی جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔

 

 

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *