سوات میں 4.5 شدت کا زلزلہ، علاقہ مکین خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا ۔ شہری زلزلے کے جھٹکوں سے خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے ۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوامیں پی ٹی آئی کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا ،اسد قیصر
دوسری جانب بلوچستان کےضلع ژوب میںبھی شدید زلزلےکےجھٹکےمحسوس کئےگئے،جس کے بعد عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر4.2ریکارڈ کی گئی ،زلزلےکی زیرزمین گہرائی90کلومیٹرتھی۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ژوب میں آنے والے زلزلے تحت کوئی جانی و مالی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔
واضح رہے کہ حالیہ سالوں میں پاکستان میں آنیوالوں زلزلوں میں اضافہ ہوا ہے۔ سوات اور گردو نواح میں زلزلوں کا آنا معمول بن چکا ہے اور اکثر جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں۔
پاکستان میں 21ویں صدی کا تباہ کن زلزلہ 2005میں آیا تھا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.6تھی اور تقریباََ ایک لاکھ افراد لقمہ اجل بنے تھے ۔جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے تھے اور انفراسٹکچر بُری طرح تباہ ہوا تھا۔