سی ٹی ڈی کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشنز،117 انتہائی مطلوب دہشتگردہلاک ،299 گرفتار

سی ٹی ڈی  کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشنز،117 انتہائی مطلوب دہشتگردہلاک ،299 گرفتار

پشاور(حسام الدین )کاونٹر ٹیررازم ڈیپا رٹمنٹ( سی ٹی ڈی )خیبر پختونخوا نے رواں سال کے دوران صوبے کے 26 اضلاع میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کےدوران 117 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک اور 299 دہشتگردوں کو گرفتارکیا جاچکا ہے ۔

کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) دستاویزات کے مطابق صوبے کے 26 اضلاع میں دہشتگردی کے 237 واقعات میں65 پولیس اہلکار شہید جبکہ 86 پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں ۔رواں سال کے دوران شمالی وزیر ستان میں شدت پسندی کے سب سے زیادہ 40واقعات ہوئے جس میں 20 شدت پسندوں کو ہلاک اور 6 شدت پسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ شدت پسندی کے واقعات میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں ،دوسرے نمبر پر ڈیرہ اسما عیل خان میں 37 شدت پسندی کے واقعات میں 17 پولیس اہلکار شہید ہو چکےہیں اور14 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ سی ٹی ڈی کی جانب آپریشن میں 23 شدت پسندوں کو ہلا ک اور 32 شدت پسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، ضلع ٹانک میں شدت پسندی کی 33 واقعات میں 5 پولیس اہلکار شہید اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: زرتاج گل قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر مقرر

سی ٹی ڈی کی جانب سے شدت پسندوں کیخلاف آپریشن میں 16 شدت پسندوں کو ہلاک اور4 شدت پسندوں کو گرفتار کیاگیا ہے۔ ضلع بنوں میں شدت پسندی کے 22 واقعات میں 5 پولیس اہلکار شہید اور9 زخمی ہوئے ہیں اس کے علاوہ 5 شدت پسندوں کو ہلاک کر جا چکا ہے اور 13 شدت پسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ لکی مروت میں شدت پسندی کے18 واقعات میں 5 پولیس اہلکار شہیداور 2 زخمی ہو ئے جبکہ 9 شدت پسندوں کو ہلاک اور8 کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔جنوبی وزیرستان میں8 شدت پسندی کی واقعات میں 2 پولیس اہلکار شہید اور3 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 8 شدت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

ضلع ہنگو میں شدت پسندی کے ایک واقعہ کے دوران سی ٹی ڈی نے 3 شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا ہے،ل۔ضلع کرک میں 3 شدت پسندی کے واقعات میں3 شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا اور4 کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہو ئے۔کوہاٹ میں شدت پسندی کے 1 واقعہ میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو ئے جبکہ 1 شدت پسند کو ہلاک کیا گیا اور12 کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔با جوڑ میں 14 شدت پسندی کے واقعار میں 11پولیس اہلکار شہید اور32 زخمی ہو ئے جبکہ7 شدت پسندوں کو گرفتار کیاجا چکا ہے ۔ بونیر میں شدت پسندی کے 1 واقعہ میں1 شدت پسند کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔لوئر دیر میں 2 شدت پسندی کے واقعات میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی جبکہ 6 شدت پسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ضلع دیر اپر میں ایک واقعہ میں 3 شدت پسندوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ مالاکنڈ میں 2 واقعات میں ایک پولیس اہلکار شہید اور3 زخمی ہو ئے جبکہ 20 شدت پسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ ضلع شانگلہ میں 3واقعات کے دوران 12 شدت پسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ضلع چارسدہ میں5 شدت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے اور7 کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان ڈارکی 12 مقدمات میں ضمانت منظور

ضلع مردان 3 واقعات میں 1 پولیس اہلکار شہید ،6 زخمی جبکہ7 شدت پسندوں کو ہلاک کرکے 22 شدت پسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ ضلع مہمند میں 3 واقعات میں 5 شدت پسندوں کو ہلاک اور 26 کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ3 پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں ۔ضلع نو شہرہ میں 4 شدت پسندی کی واقعات 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 شدت پسندوں کو ہلاک اور 12 کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ضلع صوابی میں 2 شدت پسندوں کو ہلاک اور5 کو گرفتار کیا گیا، ضلع خیبر میں 22 شدت پسندی کی واقعات میں 8 شدت پسند ہلاک اور 12 گرفتار جبکہ 1 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو چکے ہیں۔

ضلع پشاور میں 14 شدت پسندی کی واقعات میں 81 شدت پسندوں کو گرفتار اور2 کو ہلاک کیا جا چکا ہے جبکہ 7 پولیس اہلکار شہید اور2 زخمی ہو ئے ، ضلع ما نہسرہ میں شدت پسندی کے 1 واقعہ میں 1 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوئے۔ضلع کرم میں 3 شدت پسندی کے واقعات ہو چکے ہیں جس میں 4 شدت پسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ، ضلع سوات اورضلع ایبٹ آباد میں 2،2 شدت پسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔

Related Articles