پاک بھارت کے درمیان کھیلے جانے والا ہر میچ ہمیشہ بڑا میچ ہوتا ہے، گیری کرسٹن

پاک بھارت کے درمیان کھیلے جانے والا ہر میچ ہمیشہ بڑا میچ ہوتا ہے، گیری کرسٹن

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے آج کے پاک بھارت میچ کے حوالے سے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کے درمیان کھیلے جانے والا ہر میچ ہمیشہ بڑا میچ ہوتا ہے۔

گیر ی کرسٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے کھلاڑیوں کو اچھی طرح جانتی ہیں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے بجائے وہ چاہتے ہیں کہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں پر توجہ دیں اور اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیلیں۔
انکا کہنا تھا کہ اگر وہ پاکستان کرکٹ ٹیم تو یقین ہے کہ پاکستان بھارت کو شکست دے سکتا ہے۔پاک بھارت کے درمیان میچ کا بے حد انتظار کیا جا رہا ہے اور شائقین یہ دیکھنے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ کون سی ٹیم فاتح بن کر ابھرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کیخلاف اہم میچ: پاکستان کا پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا فیصلہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے کی ایک طویل تاریخ ہے۔ دوسری جانب پاکستان نے ٹی 20 ورلڈکپ کے انتہائی اہم میچ میں بھارت کے خلاف دفاعی حکمت عملی اختیار کرنے اور پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیویارک میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل مد مقابل آئیں گی، پہلے میچ میں شکست کی وجہ سے پاکستان بھارت کے خلاف فتح حاصل کر کے ایونٹ میں بھرپور طریقے سے واپس آنے کے لیے کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا سے شکست، پاک بھارت میچ کے ٹکٹ 50 فیصد سستے ، کل بھارت سے ٹاکرا

پاکستان ٹیم میں بھارت کیخلاف میچ میں دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی طے ہے اور صائم ایوب کو بھی پلیئنگ الیون میں شامل کیا جائے گا۔ دریں اثنا وکٹ کیپر بیٹسمین اعظم خان کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے اور عثمان خان بھی میچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ٹیم چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی جن میں محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی، حارث سہیل اور نسیم شاہ شامل ہیں۔ ٹیم انتظامیہ نے یہ فیصلے پریکٹس سیشن کے بعد کیے ہیں اور ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے ناساو کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں پچ کا معائنہ بھی کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *