پاک بھارت میچ، بارش کے کتنے فیصد امکانات؟

پاک بھارت میچ، بارش کے کتنے فیصد امکانات؟

ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات 7:30بجے شروع ہوگا۔

ہائی و پیج ٹاکرے کے موقع پر نیو یارک نساؤ کانٹی سٹیڈیم اور اردگر دسکیوٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ سنائپر بھی تعینات ہونگے ، تاہم میچ کے دوران بارش کا بھی بہت زیادہ امکان ہے، موسمیاتی رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز نیو یارک میں 51 فیصد بارش کا امکان ہے، امکان ہے کہ بارش کی صورت میں اضافی وقت بھی دیا جا سکتا ہے۔ ادھر قومی کپتان بابراعظم نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا پاکستان اور بھارت کے میچ کا انتظار کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کے درمیان کھیلے جانے والا ہر میچ ہمیشہ بڑا میچ ہوتا ہے، گیری کرسٹن

دوسری جانب پاکستان اور انڈیا کے میچ کو لے کر جہاں شائقین کرکٹ بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں وہیں فال بتانے والوں نے بھی پیشگوئیاں شروع کر دیں ہیں۔ گوگل نے بھی پاک بھارت میچ کے حوالے سے اپنی پری ڈکشن کر دی ہےجس کے مطابق بھارت کی جیت کے 69 فیصد امکانات ہیں جبکہ پاکستان کے جیتنے کے صرف 31 فیصد چانسز ہیں ۔ اس طرح طوطافال نکالنے والوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے حق میں فیصلہ دیا جبکہ بھارت کے پنڈتو ں نے بھی فالیں نکالنا شروع کر دیں جن میں کچھ کے مطابق پاکستان کے جیتنے امکانات زیادہ اور کچھ میں بھارت کے جیتنے چانسز زیادہ بتائے جارہے ہیں ۔

Related Articles