پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ۔ 100ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والے بیٹر بن گئے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 100 ٹی 20 انٹرنیشنلز کھیلنے والے پانچویں پاکستانی کرکٹر ہیں۔ محمد رضوان نےنیو یارک میں بھارت کے خلا ف ہونے والے آئی سی سی مینز انٹرنیشنل کے کیرئیر کا 100 واں انٹرنیشنل ٹی20 میچ تھا۔
مزید پڑھیں :نیویارك میں شاہد آفریدی اور نوجوت سنگھ سدھو كی خوشگوار ملاقات
سنچری سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کھیلنے والے پاکستانی کرکٹرز میں شعیب ملک نے 123، بابر اعظم نے 119 اور محمد حفیظ نے بھی 119 میچز کھیلے جبکہ شاداب خان 102 میچز کھیل چکے ہیں ۔