شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس،وزیر اعظم شہباز شریف کی عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس،وزیر اعظم شہباز شریف کی عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں

چین کے شہر تیانجن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے 25ویں سربراہانِ مملکت کونسل اجلاس میں وزیرِ اعظم پاکستان عالمی قیادت کی توجہ کا مرکز بنے،اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ اور خاتونِ اول نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

  اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف کی روسی صدر ولادیمیر پوٹن، ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم، بیلاروس کے صدر الیکسانڈر لوکاشینکو، آذربائیجان کے صدر الہام علییوف، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان، ترکمانستان کے صدر بردی محمدیوو، کرغزستان کے صدر سیدر ژاپاروف، مالدیپ کے صدر محمد معیزو اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ہماری حکومت پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، شہباز شریف

ان ملاقاتوں کے دوران عالمی رہنماؤں کی وزیرِ اعظم سے غیر معمولی گرمجوشی اور دوستانہ برتاؤ نمایاں رہا جو پاکستان اور ان ممالک کے باہمی تعلقات میں اعتماد اور قربت کی جھلک پیش کرتا ہے۔

اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے پہلے دیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی، جہاں آمد پر میزبان صدر اور خاتونِ اول نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

editor

Related Articles