ملک میں 19 جون کے بعد ملک میں پری مون سون بارشوں کا امکان ہے اور رواں سال اوسط سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پیش گوئی کی ہے کہ 19 جون کے بعد ملک میں پری مون سون بارشوں کا امکان ہے اور رواں سال اوسط سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ نے میدانی علاقوں میں بارش کے امکان کو مسترد کرتے ہوئےکہا ہے کہ اس عیدالاضحیٰ کے موقع پر میدانی علاقوں میں بارش کا امکان نہیں ہے۔ کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی ہے جس کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد تک اضافہ
ہوا میں نمی کی سطح 72 فیصد رہنے کی توقع ہے۔شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔ دوسری جانب کل بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی ، جنوبی میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے تاہم شام ، رات میں گلگت بلتستان ،کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم کاکول 14 اور راوالاکوٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔