آئیسکو کا اے ایم آئی میٹرز نصب کرنے کا منصوبہ، 30ہزار میٹرز نصب

آئیسکو کا اے ایم آئی میٹرز نصب کرنے کا منصوبہ، 30ہزار میٹرز نصب

آئیسکو نے اے ایم آئی سسٹم میٹرنگ پر کام کا آغاز کر دیا۔

آئیسکو حکام نے آزاد ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اے ایم آئی میٹرز نصب کرنے کا پہلا فیز راولپنڈی سٹی سرکل اور راولپنڈی کینٹ سرکل میں ہوگا،جہاں تقریبا 1.5 ملین صارفین ہیں۔ ان تمام صارفین کو اے ایم آئی میٹر پر منتقل کیا جائیگا۔ جس میں سنگل فیز، تھری فیز اور بی ون ،بی ٹو ،بی تھری بھی شامل ہیں۔ آئیسکو حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک تیس ہزار سے زائد میٹرز لگائے جا چکے ہیں جو کہ مفت لگائے جا رہے ہیں۔ اسکا بیک ہینڈ ڈیٹا آئیسکو ہیڈکوارٹر اور گجر خان میں بن چکے ہیں جبکہ ایک لیب پیرودھائی گرڈ اسٹیشن میں زیر تعمیر ہے۔ آئیسکو سٹاف جہاں سے اسکی مانیٹرنگ کرے گا وہ لیب جی ٹین میں بنائی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے آئیسکو حکام نے بتایا ہے کہ ان میٹرز سے آٹومیٹک ریڈنگ ہو گی اور میٹر ریڈر کو جانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ اس میں کوئی انسانی مداخلت نہیں ہوگی۔ حکام نے مزید بتایا کہ صارف کو بل کی تفصیلات ای میل پر بھی دی جائیں گی جبکہ ایک ایپ کے ذریعہ صارف 24 گھنٹے اپنے بل کی مانیٹرنگ کر سکے گا۔ اس میٹر کے ذریعہ بجلی چوری پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔ حکام نے مزید بتایا کہ اس میں پری پیڈ کی آپشن بھی موجود ہے جس پر بعد ازاں کام کیا جائے گا تاہم انڈسٹری پر پری پیڈ کی آپشن موجود نہیں ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس جدید نظام سے لوڈ مینیجمٹ میں بھی خود کار طریقے سے ہیڈکوارٹر میں اطلاع مل جائے گی جس کے بعد صارف کو موبائل پر میسیج موصول ہو جائے گا جس سے ڈیمانڈ اور سپلائی مینیج کرنے میں آسانی ہو گی۔

اے ایم آئی سسٹم میٹر ریڈنگ میں انسانی مداخلت کو ختم کرنے کی جانب ایک بڑی پیشرفت ہے ۔اے ایم آئی کی وجہ سے بلنگ اور ریکوری کے معیار کو بہتر بنانے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے اور صارفین کی غلط یا اوور بلنگ کی شکایات کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔ اے ایم آئی سسٹم میٹر ریڈنگ میں انسانی مداخلت کو ختم کرے گا، کسٹمر سپورٹ میں اضافہ کرے گا، بہتر پیمائش، زیادہ درست بلنگ، کھپت پر کنٹرول کی ڈگری اور آئیسکو کی غیر تکنیکی نقصانات کو کم کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔سو فیصد درست اور بروقت میٹر ریڈنگ سے میٹر ریڈنگ پر آنے والے اخراجات میں نمایاں کمی ہوگی۔اس کے علاوہ بجلی چوری، ٹرپنگ، بجلی کی خرابی یا خراب میٹر کی صورت میں ڈیٹا سینٹر میں بروقت آٹومیٹڈ اطلاع موصول کی جائے گی اور متعلقہ ایس ڈی او کو مختصر وقت میں اصلاح کی ہدایت کی جائیگی۔صارفین موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے روزانہ بجلی کی کھپت کی مانیٹرنگ کرکے اپنے بجلی کے بلوں کو کنٹرول کرسکیں گے۔جبکہ ڈیٹا سینٹر سے میٹرز اور ٹرانسفارمرز پر لوڈ کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ سے ٹرانسفارمرز، میٹرز جلنے کی شرح اور ادارے کے آپریشنل اخراجات میں نمایاں کمی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *