افواج پاکستان نے پچھلے کچھ عرصے میں دہشت گردی کے ناسور کیخلاف مؤثر کاروائیاں کرتے ہوئے بڑی کامیابیاں حاصل کیں ، بر وقت انٹیلیجنس کی بدولت عید الفطر کے بعد، ٹی ٹی پی کے ناپاک عزائم اور منصوبےآشکار ہوناشروع ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کی کمر توڑنے کے لیے یکم اپریل 2024 سے 10 جون 2024 تک خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں 7,745 آپریشنزکئے، خیبر پختونخواہ میں 2,701 آپریشن، بلوچستان میں 4,902اور سندھ میں 142آپریشنز کیے گئے ، ان آپریشنز کے دوران181دہشتگردوں کو جہنم واصل کیاگیا، خیبر پختونخوا میں 128،بلوچستان میں51اور سندھ میں 2دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ 2024-2025 آج پیش کیا جائے گا
رپورٹ کے مطابق صرف مئی کے مہینے میں بلوچستان میں 12دہشت گرد جہنم واصل جبکہ خیبر پختونخوا میں 42 کو ہلاک کیا گیا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے مئی کے مہینے میں61 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، ہلاک دہشت گردوں کو سرحدپار سے دراندازی کی کوششوں کے دوران جہنم واصل کیا گیا ، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائی سے دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی شہری علاقوں میں اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہی۔
ناکامی کو چھپانے کیلیے ٹی ٹی پی نے قبائلی علاقوں کی غریب عوام کو اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ پر مجبور کیا اور نشانہ بنایا ، اس کے علاوہ، باجوڑ، دیر اور چترال کے علاقوں میں بر وقت خفیہ اطلاعات کی بنا پر کم از کم 20 گنا دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنادیاگیا ، بشام میں چینی شہریوں کو نشانہ بنانے والا ٹی ٹی پی کا نیٹ ورک پکڑا جا چکا ہے
رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں پر ژوب بارڈر سے دراندازی کےدوران گھات لگا کر حملہ کیا جس میں7 دہشت گردوں کو جہنم واصل اور 2 کو گرفتار کر لیا گیا ، ڈی آئی خان اور ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں گھات لگا کر 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا ، شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 19 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ، سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت کے علاقے شیخ بدین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن اور چھاپہ مار کاروائی کر کے 11 دہشت گرد جہنم رسید کیے ۔
رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں پشین اور قلعہ عبداللہ میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گھات لگا کر حملہ کیا جس میں 5 دہشت گرد ہلاک اور 1 کو گرفتار کر لیا ، گزشتہ ماہ کے دوران ایک افغان شہری سمیت 2 خودکش حملہ آوروں کو ان کے ہینڈلرز سمیت دراندازی کرتے ہوئے گرفتار اور ان کی نشاندہی پر خودکش جیکٹس بھی برآمد کر لی گئیں ۔
سیکیورٹی فورسز نےکامیاب آپریشن کے دوران بلوچستان سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد بشمول 4 خودکش جیکٹس اور 14 آئی ای ڈیز برآمد کر لیں ، بشام حملے میں ملوث دہشت گرد عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: گرج چمک کیساتھ بارش یا سورج کی تپش؟محکمہ موسمیات نے بتادیا
کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی کا محرم پر حملوں کا بڑا منصوبہ ناکام کرتے ہوئےدہشت گردوں کے نیٹ ورک کا خاتمہ کر دیا ، ٹی ٹی پی کی قیادت سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ہے درپے حملوں سے پریشان اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہےقوم کی مکمل حمایت سےسیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان کی سرزمین پر ٹی ٹی پی یا کسی دوسرے دہشت گرد گروپ کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔