قومی اسمبلی کے100 دنوں کی کاردکردگی ، فافن نے رپورٹ جاری کر دی

قومی اسمبلی کے100 دنوں کی کاردکردگی ، فافن نے رپورٹ جاری کر دی

قومی اسمبلی کے ابتدائی 100 دنوں کی کارکردگی پر فافن نے رپورٹ جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے رپورٹ میں 16 ویں قومی اسمبلی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا رہی ہے، رپورٹ میں اسمبلی کی کارروائی میں کم حاضری، سست قانون سازی اور قانون سازوں کی محدود شرکت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے صرف دو اجلاسوں میں شرکت کی شرح10 فیصد رہی جبکہ گزشتہ اسمبلی میں اسی عرصے کے دوران یہ شرح 29 فیصد تھی۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسمبلی کے 23 اجلاس ہوئے جو 66 گھنٹے 33 منٹ تک جاری رہے، جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے 84 فیصد کارروائی کی صدارت کی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ 2024-2025 آج پیش کیا جائے گا، تنخواہوں میں 15 سے 20فیصد اضافہ متوقع

تاہم اجلاسوں میں وفاقی وزرا کی حاضری بھی کم رہی جو ان کی عدم دلچسپی کا ثبوت ہے۔ رپورٹ میں اس میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں تاخیر پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے جس سے اسمبلی کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔ مزید برآں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے ایوان میں اب بھی 23 ارکان کی کمی ہے، اور شہریوں کی اسمبلی تک رسائی پر پابندی نے بھی اس کی کارکردگی کو متاثر کیا ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی حاضری کی شرح 26 فیصد تھی جبکہ قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے 88 فیصد اجلاسوں میں شرکت کی۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی حاضری کی شرح 82 فیصد تھی۔ رپورٹ کے مطابق 159 ارکان نے اجلاس میں حصہ لیا جبکہ اوسط حاضری 230 تھی جس میں سنی اتحاد کونسل کے رہنمائوں کی شرکت کی شرح سب سے زیادہ تھی۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسمبلی کا 30 فیصد وقت پوائنٹس آف آرڈر پر خرچ ہوتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *