وفاقی حکومت نے بجٹ میں سولر پینل انڈسٹری کے فروغ کیلئے درآمد پر رعایت دینے کا فیصلہ کر لیا۔
بجٹ دستارویز کے مطابق حکومت کی جانب سے برآمد کرنے اور مقامی ضروریات پوری کرنے کیلئے سولر پینلز تیار کرنے کی غرض سے پلانٹ، مشینری اور اس کیساتھ منسلک آلات اور سولر پینلز، انورٹرز اور بیٹریوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال اور پرزہ جات کی درآمد پر رعایتیں دی جارہی ہیں تاکہ درآمد شدہ سولر پینلز پر انحصار کم کیا جاسکے اور قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکے۔
مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی منظوری
دوسری جانب وزیرخزانہ نے اپنی بجٹ تقریر میں مزید کہا کہ آئرن اور سٹیل سکریپ کو سیلز ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز ہے،تانبے اور کوئلہ ، کاغذ اور پلاسٹک ہے سکریپ پر سیلز ٹیکس ودہولڈنگ کے اطلاق کی بھی تجویز ہے، ٹیکسٹائل اور چمڑے کے ٹیئر ون ریٹیلرز پر جی ایس ٹی 15 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔