ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت ختم

ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت ختم

حکومت نے بجٹ میں ہائبرڈ اور لگژری گاڑیوں کی درآمد پر دی جانیوالی رعایت بھی ختم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ دستاویز کے مطابق نئی ٹیکنالوجی کی بدولت ہائبرڈ اور عام گاڑیوں کے درمیان قیمتوں میں بہت زیادہ فرق کی وجہ سے ہائبرڈ گاڑیوں کی در آمد پر کسٹم ڈیوٹی میں رعایت دی گئی تھی تاہم اب دونوں قسم کی گاڑیوں کی قیمتوں میں فرق کم ہوچکا ہےاور مقامی سطح پر بھی ہائبرڈ گاڑیوں کی تیاری شروع ہوچکی ہے اس لیے مقامی صنعت کو فروغ دینے کیلئے یہ رعایت اب واپس لی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے لگژری گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت کو بھی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے پنشن اخراجات میں کمی کیلئے اسکیم متعارف کروا دی

بجٹ دستاویز کے مطابق لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت واپس لی جارہی ہے کیوں کہ 50 ہزار ڈالر اور اس سے زائد قیمت کی گاڑیاں درآمد کرنے کی استطاعت رکھنے والے لوگ واجب الادا ٹیکس اور ڈیوٹیز بھی ادا کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بجٹ دستاویز کے مطابق نئی ٹیکنالوجی کی بدولت ہائبرڈ اور عام گاڑیوں کے درمیان قیمتوں میں بہت زیادہ فرق کی وجہ سے ہائبرڈ گاڑیوں کی در آمد پر کسٹم ڈیوٹی میں رعایت دی گئی تھی تاہم دونوں قسم کی گاڑیوں کی قیمتوں میں فرق کم ہوچکا ہےاور مقامی سطح پر بھی ہائبرڈ گاڑیوں کی تیاری شروع ہوچکی ہے اس لیے مقامی صنعت کو فروغ دینے کیلئے موجودہ بجٹ میںیہ رعایت اب واپس لینے کی تجویز دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ حکومت نے لگژری گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت کو بھی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *