پاکستان میں 16 جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے جس سے عید الاضحی سے قبل شہریوں کو ریلیف مل سکتا ہے ۔
ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 30 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 28 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 2 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ کیس، عمران خان، شاہ محمود اور شیخ رشید مقدمے سے بری
قیمتوں میں یہ کمی گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) 15 جون کو حکومت کو سمری پیش کرے گی جس کی حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے۔ وزارت خزانہ نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن 15 جون کو جاری کرے گی۔