پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ رقم، پہلی بار 77ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر لیا۔

وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کے اگلے روز ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی دیکھنے میں آئی ، گزشتہ روز کاروباری دورانیے مین ایک ہی دن مین 4نفسیاتی سطحیں عبور ہونے کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔ آج جمعہ کے روز بھی پی ایس ایکس میں کاروبار کے آغاز ہی سے تیزی کا رجحان ہے۔ جس میں ابتدائی طور پر 186پوائنٹس کی تیزی کیساتھ کاروبار شروع ہوا اور 100انڈیکس بڑھ کر 76ہزار 208پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

مزید پڑھیں: عید سے پہلے چکن کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی

تاہم بعد میں کاروبار کی بتدریج مزید تیزی آئی انڈیکس 1073پوائنٹس پوائنٹس کی تیزی کیساتھ ملکی تاریخ میں پہلی بار77ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا۔اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 77281 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *