سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کا معاملہ، پارلمانی کمیٹی برائے ججز نے منظوری دیدی

سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کا معاملہ، پارلمانی کمیٹی برائے ججز نے منظوری دیدی

سپریم کورٹ میں ججز کی تین خالی نشستوں پر تعیناتی کا معاملہ، پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تعیناتی نے منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تعیناتی کا اجلاس ہوا، کمیٹی میں فاروق ایچ نائیک ، شازیہ مری اورانوشہ رحمٰن شریک ہوئے۔خواجہ آصف ، شیری رحمٰن ، انجینئر علی ، سردار لطیف کھوسہ نے بھی ججز تعیناتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس میں سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے بھیجے گئے نامو ں پر غور کیا گیا۔ سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے بھیجے گئے ناموں میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی اور لاہور ہائیکورٹ جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

کمیٹی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے بھیجے گئے ناموں کو حتمی قرار دیتے ہوئے ان ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دیدی۔ بعد ازاں پارلمانی کمیٹی برائے ججز تعیناتی کا اجلاس ختم ہوگیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *