فہد مصطفیٰ کی 10 برس بعد ڈراموں میں واپسی

فہد مصطفیٰ کی 10 برس بعد ڈراموں میں واپسی

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار، پروڈیوسر اور میزبان فہد مصطفیٰ 10 برس کے طویل وقفے کے بعد ڈراموں میں واپسی کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق فہد مصطفیٰ نے آخری بار 2015 ءمیں ڈرامہ سیریل’ ’دوسری بیوی‘ ‘میں اداکاری کی تھی، اس ڈرامے کے بعد انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری سے بڑی لمبی کنارہ کشی اختیار کر لی تھی ۔ ڈراموں میں اداکاری سے وقفہ لینے کے بعد فہد مصطفیٰ گیم شو کی میزبانی اور فلم پروڈکشن کے شعبے سے منسلک ہو گئے تھے۔ اب تقریباً 10سال پورے ہونے کو ہیں ، مداح انہیں دوبارہ ڈراموں میں بڑے عرصے کے بعد دیکھیں گے ۔

مزید پڑھیں:چاہت فتح علی خان کا گانا ’بدوبدی 2‘ریلیز کرنے کا اعلان

فہد مصطفیٰ ملک کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر کے ہمراہ ٹی وی اسکرین پر واپسی کر رہے ہیں ۔ فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے ڈرامے کا نا م’’ کبھی میں کبھی تم ‘‘ہے جوکہ نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا جب کہ ڈرامے کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ ٹیزر پر تبصرے کرتے ہوئے ان کے مداحوں نے کہا ہے کہ وہ فہد مصطفیٰ کو دوبارہ اسکرین پر دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *