پیپلز پارٹی کے مسلم لیگ ن کی توانائی پالیسیز پر تحفظات سامنے آ گئے

پیپلز پارٹی کے مسلم لیگ ن کی توانائی پالیسیز پر تحفظات سامنے آ گئے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج شام وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور توانائی پالیسز کے حوالے سے مسلم لیگ کے دوہرے معیار پر اپنے تحفظات سامنے رکھیں گے۔

چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج شام وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کی توانائی پالیسی بارے اپنے تحفظات پیش کریگی۔ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہپاز شریف سے ملاقات آج شام طے ہے اورملاقات آج شام وزیر اعظم ہاؤس ہونے کا امکان ہے۔ بلاول بھٹو زرداری حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کریں گے اورمسلم لیگ ن کی جانب سے دوہری پالیسیاں اپنانے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا اورپنجاب میں تحریری معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت سندھ نے گھر بیٹھے گاڑی رجسٹرڈ کروانے کی سہولت متعارف کروادی

زرایع پیپلز پارٹی کے مطابق حکومت ایک طرف آئی ایم ایف کی پابندیوں کا برملا اظہار کرتی ہے اور پنجاب میں سبسڈی دینے پر آئی ایم ایف کو اعتراض نہیں ہوگا، زرائع کیمطابق سندھ کے حوالے سے ہی کیوں آئی ایم ایف کا نام لیا جاتا ہے اوربلاول بھٹو زرداری مہنگی بجلی کے معاملے پر طویل المدتی حل بھی تجویز کریں گے۔پیپلز پارٹی زرائع سستی بجلی کے لیے تھر میں موجود بےپناہ کوئلہ استعمال کی تجویز بھی پٌیش کریں گے تاکہ وفاق سندھ کے ساتھ بجلی کے معاملے پر بات چیت کرے، طویل المدتی حل نکل سکتا ہے۔

editor

Related Articles