شیخ رشید نے نواز شریف حکومت گرانے کیلئے لندن پلان کی تصدیق کر دی

شیخ رشید نے نواز شریف حکومت گرانے کیلئے لندن پلان کی تصدیق کر دی

2014میں لندن پلان بنا تھا، اس میں شک نہیں، طاہرالقادری لندن آئے اور بانی پی ٹی آئی سے ملے تھے، شیخ رشید کے تہلکہ خیز انکشافات۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لندن پلان پر سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ منصوبے بنتے رہتے ہیں اوریقینا 2014میں لندن پلان بنا تھا، اس میں شک نہیں، طاہرالقادری لندن آئے اور بانی پی ٹی آئی سے ملے تھے، مجھے لندن پلان کا پتہ تھا۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کا حکومت کیساتھ مذاکرات کرنے سے پھر انکار

شہباز شریف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نوازشریف پھر بھی شہباز سے بہتر ہے جو کم کرپٹ ہے، شہباز تو صرف دستخط کے لیے ہے ، جس کی کوئی عزت نہیں۔نواز شریف سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف گڈبک میں نہیں اس لیے وزارت عظمی پر نہیں آنے دیا جائیگا،وہ جس طرح انگوٹھا لگا کر آیا ہے وہ تو خواہش بھی نہیں کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی حکومت جارہی تھی اسکا بھی پتہ تھا کیونکہ ایم کیوایم والے بھائی ہیں انہوں نے مجھے پہلے ہی بتا دیا تھا ہماری حکومت جارہی ہے۔انھوں نے کہا کہ سرکاری گھر چھوڑا تو بانی پی ٹی آئی ناراض ہوئے کہ اس سے حکومت جانے کی بات ہورہی ہے، میں نے بانی پی ٹی آئی کو کہا ہم جا رہے ہیں تو انہوں نے کہا نہیں میرے معاملات ٹھیک ہوگئے ہیں، جس پر میں نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا ایم کیوایم والے کہہ رہے ہیں کہ انہیں اشارہ مل گیاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ شک نہیں پی ٹی آئی حکومت گرانے میں قمر باجوہ ملوث تھے، میں ایک گھر میں جا رہا تھا تو وہاں سے سالک اور محسن نقوی کونکلتے دیکھاتوسمجھ گیا، مجھ سمیت پاکستان میں کوئی شخص گیٹ نمبر4 کے بغیر سیاست میں نہیں آیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *