سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحی منائی جا رہی ہے

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحی منائی جا رہی ہے

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ پاکستان میں کراچی میں بوہری برادری اور پشاور کے علاقے تاج آباد میں افغان باشندے عید الاضحی منا رہے ہیں۔ 

مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ میں نمازعید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے جس میں لاکھوں کی تعداد میں فرزندان اسلام نے شرکت کی، مسجدالحرام میں شیخ عبدالرحمان السدیس نے نماز عید کی امامت کی اور خطبہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا ایک لاکھ ستے گھر بنانے کا اعلان

دوسری جانب پاکستان کے شہر کراچی اور پشاور کے علاقہ تاج آباد میں عید الضحی منائی جارہی ہے، کشہر قائد میں بوہری برادری نے عید الاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی,کراچی کے مختلف علاقوں میں بوہری برادری نے مساجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی، صدر کے علاقے میں بوہری برادری کی مرکزی طاہری مسجد میں بھی عید کی نماز کا بڑا اجتماع منعقد ہوا۔ ۔پشاور میں افغان باشندے آج عید الاضحی منا رہے ہیں ۔ پشاور کے علاقے تاج آباد میں بھی عید کی نماز ادا کی گئی، افغان باشندے نماز عید میں شریک ہوئے ، خیال رہے کہ افغان باشندے عید سعودی عرب کے ساتھ مناتے ہیں ، افغان باشندوں جانوروں کی قربانی بھی کر رہے ہیں

یاد رہے کہ امریکا، برطانیہ، یورپ اور کینیڈا میں کچھ مقامات پر کل عید منائی جائے گی، پاکستان میں بھی کل بروز پیر عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *