مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کی صورت میں عمران خان کو کیسےفائدہ ہو گا؟ محمد مالک کا اہم انکشاف

مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کی صورت میں عمران خان  کو کیسےفائدہ ہو گا؟ محمد مالک کا اہم انکشاف

سینئر صحافی و تجزیہ کار محمد مالک نے کہا کہ محمود اچکزئی کو لگتا ہے مذاکرات ان کا آئیڈیا ہے مگر یہ ان کا آئیڈیا نہیں ہے۔بجٹ پر ووٹ نہ ملا تو حکومت گر جائے گی۔ 

محمد مالک کا نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان زبردست چال چلتے ہوئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے بات چیت کیلئے محمود اچکزئی کو آگے لائے ہیں جن کے دونوں جماعتوں کی قیادت سے اچھے تعلقات ہیں، محمود اچکزئی کامیاب ہوئے تو عمران خان کی کامیابی سمجھی جائے گی اگر ناکام ہوئے تو ان کی شخصی ناکامی کہی جائے گی۔ عمران خان نے سپریم کورٹ کے کہنے پر مذاکرات کیلئے یہ قدم اٹھایا ہے، اب مذاکرات ناکام ہوں یاکامیاب دونوں صورتوں میں عمران خان کو فائدہ پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا ایک لاکھ ستے گھر بنانے کا اعلان

محمد مالک کا کہنا تھا کہ حالیہ بجٹ برا ہے مگر اتنا برا نہیں کہ اس کے بعد سڑکوں پر آگ لگ جائے، عدلیہ کے ساتھ حکومت کا تنازع ختم ہوگیا تو اپوزیشن اتحاد کیلئے بڑے مسائل پیدا ہوجائیں گے، مولانا فضل الرحمٰن کو دو قدم پیچھے ہٹنے کا موقع نہیں دیا جارہا، حکومت اس طرح نہ چاہتے ہوئے بھی مولانا فضل الرحمٰن کو اپوزیشن اتحاد کی طرف دھکیل دے گی۔محمد مالک نے کہا کہ پیپلز پارٹی بجٹ پر ووٹ نہیں دیتی تو حکومت گرجائے گی، تیسرا اسٹیک ہولڈر پیپلز پارٹی کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *