پاکستان سائبر ٹیم کا بھارتی ہیکرز کو کرارا جواب،3 کروڑ سبسکرائبر والا نیوز چینل ہیک، نشریات بند، سکرین پر ہلا دینے والا پیغام جاری

پاکستان سائبر ٹیم کا بھارتی ہیکرز کو کرارا جواب،3 کروڑ سبسکرائبر والا نیوز چینل ہیک، نشریات بند، سکرین پر ہلا دینے والا پیغام جاری

پاکستان کے نیوز چینلز اور ویب سائٹ پر بھارت اور اسرائیل کے سائبر حملوں کے بعد پاکستان کے سائبر گروپس نے بھارت کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے، زبردست جوابی سائبر حملے میں، 30 ملین سے زیادہ سبسکرائبرز والے ممتاز بھارتی ٹیلی ویژن نیٹ ورک ’اے بی پی نیوز‘ کا یوٹیوب چینل پیر کو ہیک کر لیا۔

حملہ آوروں نے پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی، ساتھ ہی پرو پاکستان نعرے اور پیغامات چلا دیے، جس نے ناظرین اور میڈیا ماہرین کو حیران کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر بڑا سائبر حملہ ،اسرائیلی موساد اور بھارتی را کا ہاتھ،پاکستان کی سب سے بڑی موبائل ایپ تماشہ کو بھی ہیک کر لیا گیا

میڈیا رپورٹس میں اس حملے کو پاکستانی نیوز چینلز پر حالیہ سائبر ہیکس کے بعد ’انتقامی کارروائی‘ قرار دیا جا رہا ہے، پاکستانی ہیکرز گروپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پاکستان ہمیشہ زندہ باد والا کلپ نشر کر دیا۔

ویژولز میں پاکستانی فوجی ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بھی شامل تھیں، جو چینل کی معمول کی پروگرامنگ میں خلل کا باعث بنیں۔ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ محض یوٹیوب ہی ہیک نہیں کیا گیا بلکہ ’اے بی پی‘ کی لائیو نشریات کو متاثر کیا، جہاں پاکستانی فوج کی حمایت والا مواد مختصر وقت کے لیے نشر ہوا۔

سوشل میڈیا پر حملے کے فوراً بعد ردعمل کی بھرمار ہو گئی۔ پاکستانی صارفین نے اس کارروائی کا جشن منایا، ایک پوسٹ میں کہا گیا ’ہم پاکستانی ہیں، ہمیں کبھی کم نہ سمجھیں‘،۔

پلیٹ فارمز جیسے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں تبدیل شدہ مواد کے اسکرین شاٹس اور کلپس دکھائے گئے، بشمول اے بی پی کی فیڈ پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پرجوش خطاب۔ ایک صارف نے کہا کہ لو ’انتقام پیش کر دیا گیاہے ‘، جو حملے کی مبینہ انتقامی نوعیت کو اجاگر کرتا ہے۔

اے بی پی نیوز، جو سیاست، قومی سلامتی اور بین الاقوامی امور کی کوریج کے لیے مشہور ایک سرکردہ ہندی زبان کا براڈکاسٹر ہے، نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ تاہم میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ چینل کی ٹیم نے جلد ہی کنٹرول حاصل کر لیا اور غیر مجاز مواد کو ہٹا دیا۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک نئے محاذ کی نشاندہی کرتے ہیں، جہاں ڈیجیٹل جنگ روایتی دشمنیوں کی تکمیل کرتی ہے۔ ’ یہ صرف بھارتی چہرہ بگاڑنے کی بات نہیں بلکہ یہ پاکستان کی سائبر قابلیت کا ایک بڑا پیغام ہے‘۔

Related Articles