خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا انتقام لیا جارہا ہے، اسد قیصر

خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا انتقام لیا جارہا ہے، اسد قیصر

خیبرپختونخوا میں عید کے دنوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ پر سینئر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔

سینئر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف بول پڑے۔ اسد قیصر نے کہا کہ گزشتہ تین روز سے خیبر پختونخوا میں بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔ لوڈشیڈنگ سے لوگوں کا قربانی کا گوشت خراب ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا انتقام لیا جارہا ہے۔ ہم نے ہمیشہ آئین اور قانون کا احترام کیا مگر انہوں نے حدیں پار کر دیں۔ہماری زمینوں پر تربیلا ڈیم بنا ہے مگر اس کے باوجود لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اسمبلی کی فلور پر بھی احتجاج اور بجٹ تقریر میں اس ایشو کو اجاگر کریں گے۔: ہمیں لوڈ شیڈنگ اور مہنگی بجلی منظور نہیں، یہ ظلم بند کیا جائے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں عوام عید کے دنوں میں لوڈشیڈنگ کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جارہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے اعلانات کے باوجود 12/12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *