سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ انشومان گائیکواڑ طویل عرصے سے بلڈ کینسر سے لڑنے کے بعد 71 سال کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گائیکواڑ طویل عرصے سے بلڈ کینسر میں مبتلا تھے اور کچھ عرصہ لندن میں رہنے کے بعد صرف ایک ماہ قبل ہی بھارت واپس آئے تھے۔ انہوں نے 1975 سے 1987 کے درمیان 40 ٹیسٹ میچوں اور 15 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی ، 1985 رنز بنائے ، جس میں پاکستان کے خلاف 201 کا سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی کمپنی کا ’آلٹو‘گاڑی مزید سستی کرنے کا فیصلہ
گائیکواڑ کو اکتوبر 1997 میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا اور انہوں نے ستمبر 1999 تک خدمات انجام دیں۔ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ گائیکواڑ کے علاج کے لیے اپنی پنشن عطیہ کریں گے۔

