ٹی ٹی پی کو بڑا دھچکا لگ گیا، سابقہ اہم سرغنہ عبدالمنان عرف حکیم اللہ افغانستان میں ہلاک ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہلاک دہشتگرد عبدالمنان کو افغانستان کے علاقے چاغا سرائے، ضلع اسد آباد، کنڑ میں نشانہ بنایا گیا۔ دہشتگرد عبدالمنان ٹی ٹی پی ملاکنڈ شوراکا سابق ممبر تھا، وہ اس وقت ٹی ٹی پی ملاکنڈ کے عظمت اللہ محسود (عظمت لالہ) ولی کا ذاتی معاون اور باجوڑ میں تشکیل بھیجنے کا انچارج تھا ۔ہلاک دہشتگردمختلف قسم کی سنگین دہشتگرد انہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔ ان دہشتگردانہ کارروائیوں میں ٹارگٹ کلنگ، بارودی سرنگ کے دھماکے، چیک پوسٹوں پر فائرنگ اور بھتہ خوری شامل ہیں۔

منان کی ہلاکت ٹی ٹی پی کے لیے ایک سنگین دھچکا ہے اور یہ افغانستان کے اندر سرگرم مختلف گروہوں کے اندرونی تنازعات کا نتیجہ ہے۔ یہ گروپ ایک دوسرے کے سینیئر عہدے داروں کو خفیہ کاروائیوں کے ذریعے نشانہ بنا رہے ہیں۔ افغانستان میں ان کی موجودگی ٹی ٹی پی کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو مزید تقویت دیتی ہے۔

